
بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد
قرآن پاک مسلمانوں کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات اور راہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ اس میں 114 سورتیں ہیں جن میں سے ہر ایک سورہ میں بے شمار فوائد اور برکتیں موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کو انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کے لیے مکمل راہنما بنا کر بھیجا ہے۔ اس کے احکام پر عمل پیرا ہو کر انسان اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی کو سنوار سکتا ہے۔
اس سلسلے وار مضامین میں قرآن پاک کی مختلف سورتوں کے کیاروحانی اور دنیوی فوائد ہیں اور ان سے متعلق مختلف عملیات کیا ہیں
جو انسان کی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اس پر روشنی ڈالی جائے گی ہر سورہ کی اپنی ایک خاص اہمیت اور فضیلت ہے۔ اس مضامین میں آپ کو قرآن پاک کی آیات کے تعلق سے ایک ایسی معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ
روحانیت سے لبریز اور عملیات پر بھی مبنی ہوں گے جو حضرات قرآن پاک سے دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے ہر طریقے کے فیوض اور برکات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے دوست و احباب کو بھی یہ لنک شیئر ضرور کریں
آئیں سب سے پہلے
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سے شروعات کرتے ہیں "بسم اللہ الرحمن الرحیم" ایک نہایت مقدس عبارت ہے جو اسلام میں اللہ تعالیٰ کے نام سے کسی بھی عمل کو شروع کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
اس کا مطلب ہے شروع اللہ کے نام سے جو نہایت رحم کرنے والا، بڑا مہربان ہے۔
یہ عبارت قرآن مجید کی ہر سورۃ کے آغاز میں (سوائے سورۃ التوبہ کے) موجود ہے اور مسلمانوں کے لیے ایک خاص روحانی اہمیت رکھتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں اس کے اعداد کے بارے میں
بسم 102
الله 66
الرحمن 329
الرحيم 289
ٹوٹل اعداد 786
حروف 19
الفاظ 4
"بسم اللہ الرحمن الرحیم"
عملیات میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ کئی روحانی عمل اور وظائف میں اس کا ذکر کیا گیا ہے
برکت اور حفاظت اس عبارت کو کسی بھی عمل سے پہلے پڑھنے سے اس عمل میں برکت اور اللہ کی حفاظت شامل ہو جاتی ہے۔
نیت کی تصحیح "بسم اللہ" پڑھنے سے انسان اپنی نیت اللہ کے لیے خالص کر لیتا ہے۔
شیطان سے بچاؤ
حدیث میں آتا ہے کہ "بسم اللہ" پڑھنے سے شیطان اس عمل سے دور ہو جاتا ہے۔
روحانی سکون
اس کے ذکر سے دل کو سکون ملتا ہے اور انسان کو اللہ پر بھروسہ کرنے کی تلقین ہوتی ہے۔
مشکل حل کرنے کے لیے
اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو "بسم اللہ الرحمن الرحیم"
کو 786 بار پڑھ کر اللہ سے دعا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ مشکلات حل ہونے کے راستے ہموار ہوجائیں گے
رزق میں برکت
روزانہ 786 مرتبہ پڑھنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔
حفاظت کے لیے
سفر یا کسی خطرناک جگہ جانے سے پہلے "بسم اللہ الرحمن الرحیم " پڑھنے سے اللہ کی حفاظت شامل حال رہتی ہے۔
محبت یا رشتے میں استحکام
کسی رشتے میں محبت یا استحکام کے لیے "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کو 313 بار پڑھ کر دعا کریں۔
بسم
اللہ کے نام سے شروع کرنے کی نیت۔
اللہ
اللہ تعالیٰ کی ذات جو تمام کائنات کا خالق ہے۔
الرحمن
اللہ کی صفت جو اس کی بےپناہ رحمت کو بیان کرتی ہے۔
الرحیم
اللہ کی صفت جو دائمی مہربانی کی علامت ہے۔
احتیاطی تدابیر
نیت کو خالص رکھیں عملیات کے لیے ادارہ سے مشورہ کریں۔
قرآن و سنت کے دائرے میں رہ کر عمل کریں۔
اور مزید جانکاری کیلئے ادارہ انجاء ہیلنگ سیٹر سے ای میل یا واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔